شدید سردی نے محصور کشمیریوں کی مشکلات بڑھادیں،آزادی اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ پورے بھارت میں گونجنے لگا

52

سری نگر/نئی دہلی/کولکتہ (خبر ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل146ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ برقرار ہے جبکہ سردی کے شدید ترین دورانیے ’’چلہ کلاں‘‘نے محصور کشمیریوںکی مشکلات بڑھا دی ہیں۔رات کے وقت درجہ حراست نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے گررہا ہے ۔ سری نگر کی شہرہ آفاق جھیل ڈل صبح کے وقت منجمد ہوتی ہے جبکہ نلوں اور پانی کی ٹینکوں میںبھی پانی جم جاتا ہے ۔پاکستان زندہ آباد کا نعرہ کشمیرکے بعد پورے بھارت میں پھیل گیا ہے۔ بھارت میں مسلم مخالف متنازع قانون پر احتجاج کاسلسلہ جاری ہے، ریلیاں جلسے اور جلوس ہورہے ہیں جن میں سی اے اے کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی محاصرے کے باعث مقبوضہ وادی کشمیر اور جموں اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول اور غیر یقینی صورتحال بدستور برقرار ہے ۔ سری نگر اور وادی کے دیگر بڑے قصبوں میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاںنافذ اور بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات ہیں دریں اثناسردی کے سخت ترین دورانیے’’چلہ کلاں‘‘ نے بھی مشکلات کے شکار کشمیریوں کے مصائب میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ رات کے وقت درجہ حراست نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے گررہا ہے ۔ سری نگر کی شہرہ آفاق جھیل ڈل صبح کے وقت منجمد ہوتی ہے جبکہ نلوں اور پانی کی ٹینکوں میںبھی پانی جم جاتا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے 31دسمبر سے موسم خراب ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ہلکی برف باری اور بارش ہو گی۔اس کے علاوہ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے 13 جولائی کو منائے جانے والے یوم شہدائے کشمیر اور 5 دسمبر کی شیخ عبداللہ کی یوم پیدائش کی2 تعطیلات کوفہرست سے خارج کردیاہے جبکہ 26اکتوبر کو نام نہاد الحاق کے طور پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ دریں اثناپاکستان زندہ آباد کا نعرہ کشمیرکے بعد پورے بھارت میں پھیل گیا ہے۔ بھارتی پولیس افسر نے اعتراف کیا ہے کہ نوجوانوں نے پولیس اور بھارتی فوج کو دیکھ کر پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے۔ پولیس افسر نے یہ بھی اعتراف کیا کہ نوجوان پولیس اور بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ گئے اور پتھرائو بھی کیا۔پھر سے پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے۔ تاہم پولیس افسر کا کہنا ہے کہ پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر میروٹ کا ایس پی شہریوں کو دھمکیاں دے رہا ہے کہ تم لوگ پاکستان چلے جائو ورنہ جیل میں ڈال دوں گا۔دوسری جانب بھارت میں مسلم مخالف متنازع قانون پر احتجاج کاسلسلہ جاری ہے اور ریلیاں جلسے جلوس ہورہے ہیں جن میں سی اے اے کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق متنازع شہریت بل کے خلاف اپوزیشن جماعت کانگریس نے ممبئی میں بھارت بچا ئوکے نام سے ریلی نکالی جبکہ چنئی میں بھی توحید جماعت کی طرف سے احتجاج کیا گیا۔ مظاہروں میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور متنازع قانون منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس کی جانب سے گھروں میں گھس کر خواتین اوربچوں کو ہراساں کرنے اورمردوں کو گرفتارکرنے کی دھمکیاں دینے کابھی انکشاف ہوا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق نیہاٹی فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بینرجی نے ایک بار پھرمودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ بنگال میں میں حراستی کیمپ کسی بھی صورت میں قائم کرنے نہیں دیا جائے گا وزیرا علیٰ نے کہا کہ میں مرجاؤں گی مگر حراستی کیمپ قائم نہیں ہوگا۔
پاکستان زندہ باد نعرے