شہر قائد میں بھی اب برف باری ہوگی

806

کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری)شہر قائد میں عوام کے لیے بین الاقوامی نوعیت کا ونٹر لینڈ کا آغاز ہو گیا ہے، ونٹر لینڈ کا درج حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا گیا ہے، برفیلی سرنگیں، برف باری، برفیلی سلائڈز، مختلف جانوروں کے رنگ برنگے برف سے بنے مجسمے، آئس کیسل اور برف کی کرسیاں اور مختلف جھولوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق کارساز میں واقع پی اے ایف میوزیم میں بین القوامی نوعیت کا پہلا ونٹر لینڈ کا آغاز 4جنوری 2020سے ہو گیا ہے، ونٹرلینڈ کی انتظامیہ نے اس برف کی دنیا میں داخل ہونے کے لئے 1500روپے کی ٹکٹ رکھا ہے جس میں جیکٹ اور دستانے ونٹرلینڈ شائقین کو فراہم کریں گے جبکہ تفریحی کے لئے آنے والوں کو جینز، موزوں اور بند جوتے پہن کر آنے کی ہدایت کی ہے،گزشتہ روز کراچی کے صحافیوں کو برف سے بنے ونٹر لینڈ کا دورہ کرایا گیا،ونٹر لینڈ میں درجہ حرارت کو منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ رکھا گیا ہے جہاں خون منجمد کردینے والے برفیلے پارک کی ٹھنڈ نے شہریوں کے چہروں پر رونق بکھیر دی ہے،

ہفتے کو عوام کی بڑی تعداد نے ونٹر لینڈ کا رخ کیا ہے، “ونٹر لینڈ” میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ پر کسی نے سلائیڈز کے مزے لیے تو کسی نے ڈوجنگ کار کا سفر کیا، کسی نے برف باری کو انجوائے کیا تو کوئی انڈور گیمز سے لطف اندوز ہوتا نظر آیا ونٹر لینڈ میں بچے تفریح میں کسی سے پیچے نظر نہیں آئے خوب ہلا گلہ کیا اور ایک دوسرے پر برف کے گولے بھی پھینکتے نظر آئے،کراچی کے پی ایف میوزیم میں قائم ہونے والے ونٹر لینڈ میں آنے والوں نے ٹھنڈے ٹھار اور برفیلے لمحات کو کراچی کے شہریوں نے اپنے کمیروں میں بھی محفوظ کیا،

ونٹرلینڈمیں شہریوں کی موجیں ہوگئی ہیں 1500 رو پے کے ٹکٹ میں شہری خوب انجوائے کرسکتے ہیں تو پھر دیر کس بات کی آپ بھی مری یا شمالی علاقہ جات کی سردی محسوس کر نے کے لئے پی ایف میوزیم میں قائم ونٹر لینڈ کا رخ کرسکتے ہیں،شہری اس خوبصورت مقام سے خوب محظوظ ہوئے،شہریوں کا کہنا تھا کہ سوچا نہیں تھا کہ اس نوعیت کی تفریح کراچی کے عوام کو ملے گی، اب چھٹیاں گزارنے کے لیے مری کا پلان ضروری نہیں کراچی میں بھی برف کے تمام نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں،