خواجہ آصف وزیر اعظم بننے کیلیے لابنگ کررہے ہیں، فواد چودھری

63

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف وزیر اعظم بننے کیلیے لابنگ کررہے ہیں، خواجہ آصف کی خواہش ہے کہ شریف فیملی لندن کی شہریت لے لیں اور ن لیگ ان کے پاس آ جائے، وزیراعظم کا قدبہت بڑا ہے، ان کیخلاف محلاتی سازش نہیں ہوسکتی۔انہوں نے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف وزیر اعظم بننے کے نئے نئے امیدوار ہیں،خواجہ آصف وزیر اعظم بننے کیلیے لابنگ کررہے ہیں۔خواجہ آصف کی خواہش ہے کہ شریف فیملی لندن کی شہریت لے لیں، اور ن لیگ ان کے پاس رہ جائے۔اسمبلی میں واحد خواجہ آصف کی تقریر تھی جوسب کے درمیان تقسیم ڈال رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا قد بڑا ہے، ان کیخلاف محلاتی سازش نہیں ہوسکتی، وزیراعظم کا کوئی متبادل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے کہتا ہوں کہ آپ روز سیٹھوں کو بلا کر معیشت کا پوچھتے ہیں، پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے، نوجوانوں کو بلا کران سے بھی مشاورت کریں۔دنیا کی طرح پاکستان میں مافیا ہرجگہ بیٹھا ہوا ہے، دنیا میں کہاں ہوتا ہے کہ صنعت لگائیں اور بینک بھی ہو۔مافیا کے خلاف احتساب کیا تو معیشت متاثر ہوگی۔مافیا کے بارے سب کو معلوم بھی ہے۔