چھوٹی صنعتوں اور دستکاری کے فروغ کے لیے قرضہ اسکیم کا آغاز

158

لاہور(کامرس ڈیسک) پنجاب حکومت چھوٹی صنعتوں اور دستکاری کے فروغ کے لئے آسان شرائط پر قرضہ اسکیم کا آغاز ہو گیاذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے قرضہ اسکیم کے لئے 30 کروڑ روپے مختص کئے ہیں، چھوٹے صنعت کاروں کو 1 لاکھ سے 3 لاکھ روپے تک قرضہ دیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ قرضہ اسکیم ابتدائی طور پر پنجاب کے 12 اضلاع میں شروع کی جارہی ہے جس کا افتتاح وزیر صنعت وتجارت اسلم اقبال نے کیا قرضہ اسکیم کے لئے ووڈن کرافٹ، قالین بانی، کھلونے، فرنیچر، کھسہ سازی و جفت سازی، کشیدہ کاری، بلوچی کرافٹ، ہینڈ لوم اور بلیو پاٹری صنعت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ قرضہ اسکیم میں ووڈکلرونگ، سالٹ کرافٹ، بلیک سٹون اور آرٹ کے شعبے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ قرضے کی گھر بیٹھے معلومات اور درخواست کے عمل کے لئے موبائل اپلیکیشن دستکار بھی لانچ کی جائے گی۔