راشن تقسیم کا معاملہ، پولیس اہل کار کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

343

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے علاقے پرانی سبزی منڈی کےقریب مبینہ پولیس فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ہے۔

پرانی سبزی منڈی کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران مجمع اکٹھا ہو گیا، لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے ہیڈ کانسٹیبل نے ہوائی فائرنگ کر دی جس کی زد میں ایک خاتون آ کر جاں بحق ہو گئی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اہل کار کی ہوائی فائرنگ سے گھر میں موجود خاتون جاں بحق ہو گئی،فائرنگ کرنے والا پولیس اہل کار نشے میں تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہیڈ کانسٹیبل سمیت گشت پر مامور چاروں اہل کاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کےمطابق پی آئی بی میں اہل کار کی مبینہ فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،واقعے کے وقت 4 اہل کار گشت پر مامور تھے۔