جرمنی‘ پناہ گزینوں کو ہنر مند بنانے کیلیے تربیتی پروگرام کاآغاز

137

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی نے شامی مہاجرین کے لیے سول انجینئرنگ اور تعمیر نو کے مختلف تربیتی پروگرامز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شامی بحران ختم ہونے کے بعد یہ افراد اپنے ملک کی تعمیر نو کے کاموں میں معاون ثابت ہوں سکیں۔ جرمن وفاقی لیبر ادارے کا اندازہ ہے کہ مہاجرین کی تربیت کے اس پروگرام سے پناہ کے متلاشی30 فیصد افراد کی استعداد کاری کی جا سکے گی۔ انہیں سول انجینئرنگ اور تعمیر نو کے مختلف کاموں کے بارے میں سکھایا جائے گا، جو مستقبل میں ان کی ہنرمندی میں اضافے کا باعث ہو گا۔