کراچی میں رات گئے امن امان کو خراب کرنے کے لیے شرپسند عناصروں نے بسوں سمیت کئی گاڑیوں کو آگ لگادی ۔دوگھنٹوں میں شہر کے امن کو برباد کرنے کی کوشش کی گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد، لیبراسکوائراورلی مارکیٹ میں متعدد بسوں کوآگ لگادی گئی ۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بی ایریابلاک6میں بھی ایک ٹرک کو آگ لگادی گئی ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کے امن کو برباد کرنے کے لیے نامعلوم افرادنے گاڑیوں کو آگ لگائی ۔ملزمان کو پکڑنے کے لیے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے بہت جلد کراچی کا سکون برباد کرنے والوں کو عوام کے سامنے لاکر بے نقاب کریں گے۔فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، تاہم ملزمان کو پکڑنے کیلئے کو ششیں جاری ہیں۔