ٹوئٹر نے زبردست فیچر متعارف کروا دیا

300

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کے لیے نیا شاندار فیچر متعارف کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر نے صارفین کو اپنے ٹویٹر سپورٹ اکاؤنٹ سے ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) کے نئے فیچر سے متعلق آگاہ کردیا۔

ٹویٹر کے مطابق اب صارف کو جب بھی ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) ریکویسٹ موصول ہوں گی تو ساتھ ہی میسج کرنے والے صارف کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی سامنے آئے گی۔

نئے فیچر کے تحت ڈائریکٹ میسج ریکویسٹ موصول ہونے والے شخص کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ آپ ٹویٹر پر اس شخص سے کیسے جڑے ہیں۔

جیسے ہی کوئی بھی صارف ریکویسٹ میسج پر ٹیپ کرے گا تو اسے فوراً میسج بھیجنے والے شخص کی پروفائل کی معلومات بھی نظر آئیں گی۔