یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کیلیے مقرر کی جائیں گی

402

یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین  15 روز ہ بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای سی سی نے 28 جولائی کو یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر 15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دی تھی تاہم کابینہ سے منظوری میں تاخیر پر اس کا اطلاق اگست سے نہ ہوسکا تاہم کابینہ سے منظوری کے بعد اب یکم ستمبر  نئی قیمتوں کا تعین 15 روز کے لیے کیا جائے گا۔

اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا اور دیگر آئل کمپنیوں کو ہدایات اور گائیڈ لائنز جاری کر د ی ہیں۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین نئی پالیسی کے تحت کیا جائے گا جب کہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا مروجہ طریقہ کار برقرار رکھا گیا ہے۔

پیٹرول و ڈیزل کی قیمت کا تعین خام تیل کی 14 روز کی قیمت کی اوسط نکال کر کیا جائے گا۔