جماعت اسلامی کا یوم تاسیس ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

263

پاکستان کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی تنظیم جماعت اسلامی کے 79 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ‘#JIStruggle4IslamiPakistan ٹوئٹر پرٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

جماعت اسلامی کا79واں یوم تاسیس آج منایا جارہا ہے، ایک جانب جہاں کراچی میں بارش کی تباہ کاریوں سے کارکنان  شہریوں کی مدد کے لیے میدان عمل میں موجود ہیں تو دوسری جانب سوشل میڈیا کے محاذ پر بھی اراکین، کارکنان ، حامیان اور رفیق کار فعال ہیں۔

یوم تاسیس کی مناسبت سے جماعت اسلامی کا ‘#JIStruggle4IslamiPakistan ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، مسلسل کئی گھنٹوں سے یہ ہیش ٹیگ پاکستان میں ٹرینڈ کررہا ہے۔

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستا ن قیصر شریف نے اپنے بیان میں کہاہے کہ آج جماعت اسلامی کا 79 واں یوم تاسیس اندرون و بیرون ملک اس عزم کے اعادے کے ساتھ منایا جائے گا کہ جماعت اسلامی کی دعوت کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں تک اس ہدایت کے مصداق کہ ’’ قرآن و سنت کی دعوت لے کر اٹھو اور پوری دنیا پر چھا جائو‘‘۔ قرآن و سنت کے پیغام کوپوری انسانیت تک پہنچانا امت مسلمہ کی ذمے داری ہے ۔