وزیراعلیٰ کا پنجاب کے ہرصوبے میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان

250

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے ہرضلع میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی توجہ انسانی ترقی، تعلیم اور معیشت کی بہتری پر ہے، انتظامی اور معاشی امور میں شفافیت ہمارانصب العین ہے۔

صوبے میں تحریک انصاف حکومت کی 2سالہ کارکردگی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ عوامی توقعات پرپورااترنےکیلئےکوشاں ہیں ہم نےٹیکس فری بجٹ پیش کیا، پنجاب کےترقیاتی بجٹ میں 5 ارب کااضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوروناکی وجہ سےنہ صرف شعبہ صحت بلکہ تجارت بھی متاثرہوئی، کوروناکےباعث ہماری معیشت کونقصان پہنچا اس کے باوجود حکومت کی توجہ انسانی ترقی، تعلیم اور معیشت کی بہتری پر ہے۔