متعدد میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ

253

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک کے 10 میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق مطابق سندھ میں غیرقانونی اور رجسٹریشن منسوخی والے میڈیکل کالجوں میں کراچی کا ڈاؤڈینٹل کالج، فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج، محمد میڈیکل کالج میرپورخاص، خیرپورمیڈیکل کالج، ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج، سوات میڈیکل کالج، شفا کالج آف ڈینٹسٹری تعمیر ملت اسلام آباد، عزا نائید ڈینٹل کالج لاہور، واتم میڈیکل کالج راولپنڈی اور راول انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ سائسنز ڈینٹل سیکشن بھی شامل ہیں۔

 رجسٹریشن منسوخ کیے گئے میڈیکل کالجوں کو آئندہ سال کے لیے داخلہ دینے سے بھی روک دیا گیا ہے اور میڈیکل کالجوں کے انسپیکشن تک ان کالجوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

پبلک نوٹس میں مزید کہا گیا ہیکہ ان تمام کالجوں کو پاکستان میڈیکل کمیشن نے رجسٹریشن دی تھی اور اسلام ہائی کورٹ نے کالعدم قراردیا۔