آواز کی رفتار کو مات دینے والا پہلا جہاز

331

آواز کی رفتار سے بھی تیز ترین اڑان کا ریکارڈ سب سے پہلے 14 آکتوبر 1947 کو قائم ہوا۔

جہاز کا نام (Bell X-1) تھا جو دراصل ایک آزمائشی جہاز تھا۔ پائلٹ نے اس جہاز کو اپنی بیوی کے نام سے منسوب Glamorous glennis کا بھی نام دیا تھا۔

اس جہاز نے عام جہازوں کی طرح زمین سے اڑان بھرنے کے بجائے آسمان سے اڑان بھری۔ Bell X-1 کو پہلے دوسرے جہاز سے ملحق کرکے آسمان میں 21 ہزار فٹ کی بلندی پر لے جایا گیا اور پھر وہاں سے اس جہاز نے اپنے انجن اسٹارٹ کرکے اڑان بھری۔

اڑنے کے بعد کچھ ہی دیر میں اس نے میچ 1 (Mach 1) کو جو کہ آواز کی رفتار ہے میچ 1.06 یعنی 700 میل فی گھنٹے کی رفتار سے مات دے دی۔