بہت جلد ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز پر قابو پالیں گے، وزیر خارجہ

267

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے.

گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور گورنراسٹیٹ بینک نے اسٹیٹ بینک کی کارکردگی  پر وزیرخارجہ کو بریفنگ دی.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس نے پوری دنیا کی معیشت کو شدید متاثر کیا، کورونا کے باعث محدود وسائل کے حامل ممالک، معاشی طور پر شدید متاثر ہوئے.

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ انشا اللہ بہت جلد ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے.

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث اموات اور فعال کسیز میں شدت سے اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 251 جبکہ 6,923 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 16,242 ہوگئی.