ہم الیکشن جیتنے جا رہے ہیں، جوبائیڈن

193

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن جیتنے جا رہے ہیں.

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدارتی انخابات 2020 کے ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں واضح برتری حاصل کریں گے،جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں: صدارتی انتخابات: جوبائیڈن فتح کے قریب، سیکریٹ سروس نے سیکیورٹی سنبھال لی

جوبائیڈن نے کہا کہ ہمارا معاشی منصوبہ کورونا کے بعد نقصان پرقابو پانے کیلئے ہوگا اس لیے انتشار اور اختلافات میں الجھ کروقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، امریکا میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور کورونا سے لاکھوں امریکی جان سے گئے.

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار74 ملین ووٹ حاصل کیے اور ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اسی لیے الیکشن جیتنے جا رہے ہیں، ہم امریکی صدارتی ریس جیت رہے ہیں.