لا?ور: ظالمان? تشدد ?ا ا?? اور واقع?، نوجوان ?و آگ لگا د? گئ?

386

لاہور کے علاقے گلشن راوی میں نامعلوم افراد نے نوجوان پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ نوجوان کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر میو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

گلشن راوی کے علاقے میں دو نامعلوم افراد نے تیرہ سالہ نعمان پر پیٹرول چھڑکا اور اسے لگادی جس کے باعث نعمان بری طرح جھلس گیا۔ موقعہ پر موجود لوگوں نے اسے میو اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نعمان کا جسم پچاس فیصد تک جھلس گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ زخمی نوجوان کو علاج معالجہ کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔