سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر کے کئی اتوار بازار دوسرے ہفتے بھی بند ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہورمیں پولیس اورمقامی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث گلشن راوی اوراقبال ٹاون مون مارکیٹ میں لگنے والے اتواربازاروں کو مسلسل دوسرے ہفتے بھی بند رکھا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات مکمل ہونے تک یہ اتواربازارنہیں لگیں گے۔ ہفتہ واربازاروں کی بندش کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ دوسرے علاقوں میں لگنے والے اتواربازاروں کا رخ کرنے پرمجبورہیں۔