آرم? چ?ف جنرل راح?ل شر?ف ?? ز?ر صدارت ?ور ?مان?رز ?انفرنس

441

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ اگر یمن جنگ جاری رہی تو خطے پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ اجلاس میں جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آپریشن خیبر ون میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب کی پیشرفت اور آئی ڈی پیز کی ان کے گھروں میں واپسی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ اس کے حقیقی ثمرات حاصل کیے جاسکیں۔