ا?ش?ن ?ر?? ?ونسل ?? خاتم? ?ا نو??ف???شن جار?

299

ایشین کرکٹ کونسل یکم جولائی کو تحلیل ہوجائے گی۔ایشین کرکٹ ممالک کی نمائندہ تنظیم کے خاتمے کا نوٹی فیکیشن جاری ہوگیا۔بگ تھری منصوبے کے تحت تمام معاملات آئی سی سی کے پاس چلے جائیں گے۔

ایشیا کے کرکٹ ممالک کی نمائندہ تنظیم ایشین کرکٹ کونسل یکم جولائی سے ختم ہوجائے گی۔تنظیم کے خاتمے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیاگیا۔فیصلے کے تحت اے سی سی کے تمام معاملات براہ راست آئی سی سی کے پاس چلے جائیں گے۔ جو ایشیا کی کرکٹ کواپنے انداز سے چلائے گی۔بگ تھری کی تشکیل کے بعد گذشتہ سال اے سی سی کوتحلیل کرنے کا فیصلہ کیاگیاتھا۔جس پرایشین ممالک کے عہدیداروں نے سخت تحفظات ظاہر کئے تھے۔لیکن بڑے ممالک نے ان کی آواز پر کوئی توجہ نہیں دی۔

اگلے سال شیڈول ایشیاکپ کا میزبان بگ تھری کا بڑا پارٹنر بھارت ہے۔لیکن اس نے بھی اے سی سی کے خاتمے پر کوئی مزاحمت نہیں کی۔اے سی سی کا ہیڈ کوارٹر کوالالمپور ملائیشیا میں ہے۔اس کے تمام ملازمین تیس جون کو فارغ ہوجائیں گے۔تنظیم کے چیف ایگزیکٹو اشرف الحق سمیت سترہ ملازمین کونوٹس جاری کردیئے گئے۔ان میں پاکستان کے سلطان رانا اور اقبال سکندر بھی شامل ہیں۔ایشین کرکٹ کونسل انیس سوتراسی میں مرحوم ایئرمارشل نورخان کی کاوشوں سے قائم ہوئی تھی۔ اس کے ممبران کی تعداد پچیس ہے۔

اے سی سی کے زیراہتمام ایشیاکپ، افروایشیاکپ ،ایشین ٹیسٹ چیمپئن شپ اور اے سی سی ٹرافی سمیت کئی ٹورنامنٹ منعقد ہوئے۔ گذشتہ سال بھی تنظیم نے چودہ ایونٹ کا انعقاد کیا۔ کونسل ایشین ممالک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرتی تھی۔جس کا مستقبل اب تاریک ہوگیاہے۔