پا?ستان ?? خلاف پ?ل? 2 ون ?? م?چز ?? ل?? بنگل? د?ش ??م ?ا اعلان

400

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچوں کے لیے چودہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کیپ اوپنر رونی تالک دار اور فاسٹ بولر ابو الحسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز کے لیے چودہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ سلو اوور ریٹ کی وجہ سے کپتان مشرفی مرتضیٰ پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے اور نائب کپتان شاکب الحسن قیادت کریں گے۔ ورلڈ کپ میں شامل اوپنر امر القیس، اسپنر تیج الاسلام اور فاسٹ بولر شفیع الاسلام ڈراپ کر دیے گئے۔ امر القیس نے تین میچوں میں صرف نو رنز بنائے۔ تیج الاسلام اور شفیع الاسلام بھی کوئی خاص پرفارمنس پیش نہ کرسکے۔

ان کیپ اوپنر رونی تالک دار کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا صلہ پہلی بار ون ڈے ٹیم میں شمولیت کی صورت میں دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف ڈیبیو کریں گے۔ فاسٹ بولر ابوالحسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ابو الحسن نے دو ہزار بارہ میں ڈیبیو کے بعد سے صرف پانچ ایک روزہ میچز کھیلے ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں مشرفی مرتضیٰ کپتان، شاکب الحسن نائب کپتان، تمیم اقبال، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، سومیا سرکار، مومن الحق، ناصر حسین، صابر رحمان، تسکین احمد، روبیل حسین اور عرفات سنی شامل ہیں۔ وارم اپ میچ کے لیے بی سی بی الیون کی قیادت ناصر حسین کریں گے۔ اسپنر سوہاگ غازی ایکشن کلیئر ہونے کے بعد پہلی بار ٹیم میں شامل ہیں۔