بنو?: شمال? وز?رستان متاثر?ن ?? واپس? ?ا دوسرا مرحل? جار?

391

شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد بنوں سے متاثرین کی واپسی کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق بنوں سے شاہ میری اور طوری خیل میں ایک سو چھپن خاندان واپس گھروں کو لوٹ گئے۔

شمالی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے۔ بنوں سے شمالی وزیرستان کے علاقے شاہ میری اور طوری خیل کو ایک سو چھپن خاندان واپس لوٹ گئے جن کی رہائش کے لیے انتظامیہ نے عارضی طور پر کیمپ لگا دیے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق شاہ میری اور طوری خیل پہنچنے والے خاندانوں کی تعداد ایک سو چھپن ہے جن میں چالیس مرد، اٹھاون خواتین اور ایک سو ستائیس بچے شامل ہیں۔