س?ن?: سابق ??س? ?ر??ر رچ? ب?نو? انتقال ?ر گئ?

348

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر رچی بینوڈ انتقال کر گئے ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق رچی بینوڈ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔

سڈنی : آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر رچی بینوڈ 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ رچی بینوڈ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔ آسٹریلوی کرکٹر رچی بینوڈ نے اپنے ملک کی طرف سے 64 ٹیسٹ میچز میں حصہ لیا ۔ انہوں نے آسٹریلیا کی طرف سے 28 ٹیسٹ میچز میں کپتانی کے فرائض سرانجام دیئے ۔ رچی بینوڈ کی کپتانی میں آسٹریلیا کوئی سیریز نہیں ہارا ۔ رچی بینوڈ ایک عرصے تک کرکٹ کمنٹری بھی کرتے رہے ۔