خان صاحب خوف ختم ?رن? ?راچ? گئ?، خود خوفزد? ?و ?ر لو??، پرو?ز رش?د

505

وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا دھرنا جعلی تھا اسی لیے ناکام ہوا۔ جو تھیلے کھلے ان میں عمران خان کے ووٹوں میں مزید کمی ہوئی۔ پرویز رشید نے کہا کہ کراچی کا خوف ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والے خود خوفزدہ ہو کر لوٹے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید ایک بار پھر تحریک انصاف پر خوب گرجے برسے۔ پرویز رشید نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو بھی جعلی قرار دے ڈالا۔ کہتے ہیں دھرنا مکمل ناکام ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے عمران خان کے تمام دعوؤں کو جھوٹا قرار دے ڈالا۔ کہا کہ عمران خان کراچی کا خوف ختم کرنے گئے تھے مگر خود وہاں سے خوفزدہ ہو کر لوٹے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی اور افتخار چوہدری سے متعلق عمران خان نے جو کچھ کہا وہ ثابت کرنا ہوگا کیونکہ جو تھیلے کھلے ہیں ان سے تحریک انصاف کے ووٹوں میں کمی ہوئی ہے۔