ب?ارت? فوج ?? مظا?ر?ن پر فائرنگ، لا??? چارج، متعدد زخم?

361

مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوششوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

حریت رہنماؤں کا موقف ہے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں الگ کالونیاں قائم کر رہی ہے اور پنڈتوں و دیگر شہریوں کو آباد کر رہی ہے۔ حریت رہنماؤں نے کشمیر میں پنڈتوں کیلئے علیحدہ کالونیاں تعمیر کرنے کے خلاف جمعے کے روز کشمیر بھر میں احتجاج کی اپیل کی۔اس سے پہلے دو کشمیریوں کی گرفتاری کے خلاف ہزاروں افراد نے سرینگر سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے شیلنگ،لاٹھی چارج اور فائرنگ کی۔ بھارتی فوج کے مظالم کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔قابض انتظامیہ نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔سرینگر میں ہزاروں سرکاری ملازمین نے بھی کٹھ پتلی حکومت کی ملازمین مخالفت پالیسی کے خلاف احتجاج کیا۔