سنگا ?ارا دوسر? بار وز?ن پل?ئر آف د? ا?ئر قرار

369

سری لنکا کے کمار سنگا کارا دوسری مرتبہ وزڈن پلیئر آف ایئر قرار دیے گئے ہیں۔ آسٹریلیا کی میگ لیننگ کو بیسٹ ویمن کرکٹر قرار دیا گیا۔ وزڈن کے پانچ بہترین پلیئرز میں معین علی اور اینجلو میتھیوز شامل ہیں۔

وزڈن کرکٹ میگزین نے سری لنکا کمار سنگا کارا کو سال کا بہترین کرکٹر قرار دیا ہے۔ سنگا کارا بھارت کے وریندر سہواگ کے بعد دوسری بار وزڈن پلیئرآف ایئر قرار پانے والے دوسرے کرکٹر ہیں۔ سینتیس سالہ لیفٹ ہینڈر کو یہ ایوارڈ گذشتہ سال شاندار کارکردگی پر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مجموعی طور پر دو ہزار آٹھ سو اڑسٹھ رنز انٹرنیشنل رنز اسکور کیے جس میں ٹیسٹ ٹرپل سنچری بھی شامل ہے۔ انہیں بھارت کے خلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔

گذشتہ سیزن میں سنگا کارا نے لارڈز میں سنچری بھی اسکور کی تھی۔ سیریز سری لنکن ٹیم نے جیتی تھی۔ ورلڈ کپ کے بعد سنگا کارا نے ون ڈے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔ وہ اس سال ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو جائیں گے۔

وزڈن نے پہلی بار ویمنز کرکٹر آف ایئر کا بھی اعلان کیا جو اکیس سالہ آسٹریلوی کپتان میگ لیننگ کو دیا گیا۔ سال کے پانچ بہترین کرکٹرز میں سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز، انگلینڈ کے نوجوان کرکٹر معین علی اور گیری بیلنس جبکہ دو کاؤنٹی پلیئرز ایڈم لیتھم اور جیتن پٹیل کو دیے گئے۔