محمد حف?ظ ??بولنگ ا??شن ?ا ??س? م?مل

408

آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینکس ٹیسٹ ہوگیا۔ ٹیسٹ کے دوران آف اسپنر نے آٹھ اوورز کرائے۔ٹیسٹ کی رپورٹ دو ہفتے میں ملے گی۔

محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینکس ٹیسٹ چنئی کی سری رام یونیورسٹی لیب میں ہوگیا۔ آل راؤنڈر کلیئرنس کے بعد ایک مرتبہ پھر بولنگ کرنے کیلئے پرامید ہیں۔ محمد حفیظ کے مشکوک ایکشن کی رپورٹ یواے ای میں نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوران کی گئی تھی۔ آئی سی سی نے سات دسمبر کو ٹیسٹ میں ناکام ہونے پر ان کی بولنگ پرپابندی عائد کردی تھی۔ ایکشن کی درستی کے بعد حفیظ کا بائیو مکینکس ٹیسٹ چھ فروری کو برسبین میں ہونا تھا ۔ لیکن ٹخنے کی انجری کی وجہ سے وہ ناصرف ٹیسٹ نہیں کراسکے ۔بلکہ ورلڈکپ سے بھی باہرہوگئے۔

چنئی میں بائیو مکینکس ٹیسٹ کے دوران محمد حفیظ نے آٹھ اوورز کرائے جس کی رپورٹ دوہفتے تک ملے گی۔ کلیئر ہونے کی صورت میں محمد حفیظ اٹھائیس اپریل سے بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بولنگ بھی کرسکیں گے۔محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اچھا ہوا ہے اور انہیں آئی سی سی کی جانب سے کلیئرنس ملنے کی امید ہے۔محمد حفیظ آج وطن واپس پہنچ کرلاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جوائن کرلیں گے۔