مرا?ش: بس اور ?ر? م?? تصادم، 31 افراد جا? بحق

394

مراکش میں نوجوان ایتھیلیٹس سے بھری بس اور ٹرک کی ٹکر میں کم از کم اکتیس افراد جاں بحق جبکہ نو زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس میں سوار تمام مسافر نوجوان مراکشی ایتھلیٹس بتائے گئے ہیں۔ بس نوجوان ایتھلیٹوں اور ان کے کوچ کو لے کر مراکش کے شمالی علاقے میں مغربی صحارا کے شہر العیون میں ہونے والے ایتھلیٹکس مقابلوں میں شرکت کے لیے جارہی تھی۔ بس میں سامنے سے آنے والے ٹرک کی ٹکر کے بعد آگ لگ گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں بس میں آگ لگنے سے ہوئیں۔ حادثہ مراکش کے جنوب میں واقع شہر طانطان کے نواح میں ہوا۔ زخمیوں کو طانطان کے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔