نر?ندر مود? سر?ار? دور? پر فرانس پ?نچ گئ? ???

358

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے ہیں۔ جہاں انکا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس دورے کے دوران بھارتی وزیر اعظم فرانسیسی صدر اولاندے سے ملاقات کرینگے۔ جس میں بھارتی ایئر فورس کے لیے چھوٹے طیاروں کی فراہمی اور رافال طرز کے جدید ترین فرانسیسی جنگی طیاروں کی خرید کا معاملہ پر بات چیت کی جائے گی۔

بھارتی وزیر اعظم مودی کے دورے کے دوران متبادل توانائی، ثقافت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں سمیت کئی معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔ فرانس کے دو روزہ دورے کے بعد نریندر مودی جرمنی کا دورہ کریں گے۔ اس آٹھ روزہ غیر ملکی دورے کے آخر میں بھارتی وزیر اعظم کینیڈا جائیں گے۔