سعود? عرب ن? ت?ل ?? پ?داوار م?? ر??ار? اضاف?

319

رواں ماہ سعودی عرب میں تیل کی مجموعی پیداوار دس اعشاریہ تین ملین یومیہ کی بلند سطح تک پہنچ گئی۔

سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کے دوران سعودی عرب میں تیل کی مجموعی پیداوار یومیہدس اعشاریہ تین ملین کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔ دو ہزار دو کے بعد یہ سعودی عرب میں تیل کی پیداوار میں اضافے کی بلند ترین شرح ہے ۔

معروف امریکی میڈیا کمپنیکی جانب سے گزشتہ روزجاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق تیل کی پیداوار میں اضافے کے موجودہ اعدادو شمار منگل کو ریاض میں سعودی عرب کے وزیر توانائی علی الانعیمی نے پریس کانفرنس کے دوران فراہم کیے تاہم سعودی وزیر نے تیل کی پیداوار میں اضافے کی وجوہات بتانے سے گریز کیا۔

بزنس نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر تیل نے چند ہفتے قبل تیل کی پیداوار دس ملین بیرل یومیہ برقرار رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔