??وبا ?و د?شت گرد? ?? پشت پنا?? ?رن? وال? ممال? ?? ف?رست س? ن?الن? ?? سفارش

365

امریکی محکمۂ خارجہ نے کیوبا کا نام دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے کی سفارش کر دی ہے۔

امریکی سینیٹ کی امور خارجہ کی کمیٹی کے رکن سینیٹر بین کارڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ فیصلہ ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس سفارش پر عمل درآمد ہوجائے تو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نیا موڑ لے لی گی۔ اور ممالک کے سفارتخانے دوبارہ کھلنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

امریکی سینیٹر کارڈن کا کہنا ہے کہ محکمۂ خارجہ کی جانب سے کیوبا کا نام فہرست سے نکالنے کی سفارش ایک ماہ تک ہونے والے تکنیکی جائزے کا نتیجہ ہے۔ کیوبا ایران اور شام کے ہمراہ دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جنھیں امریکہ بارہا عالمی دہشت گردی کا مددگار قرار دیتا رہا ہے۔ ادھر امریکہ اور کیوبا کے وزرائے خارجہ نے پانامہ میں سربراہ اجلاس سے قبل ملاقات بھی کی۔