?ابل:بلخ م?? 6گ?ن?? ?? ل?ائ? ?? بعدعدالت س? طالبان ?ا قبض? ختم

449

افغان افواج نے چھ گھنٹے کی لڑائی کے بعد عدالت کی عمارت سے طالبان کا قبضہ ختم کرادیا،،،جبکہ طالبان کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دس ہوگئی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوجی یونیفارم میں ملبوس تین دہشتگردوں نے صوبہ بلخ کی اپیلیٹ کورٹ پر حملہ کردیا۔ حملے کے دوران سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اور مسلسل چھ گھنٹے تک لڑائی جاری رہے۔ بلآخر اہلکاروں نے دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملے میں زخمی ساٹھ افراد کو مقامی اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔