?من تنازع?، پا?ستان ?ا ?ر?? 2 ?پلوم?س? شروع ?رن? پر غور

493

پاکستان کا یمن تنازعہ کے پر امن حل کے لیے ٹریک ٹو ڈپلومیسی شروع کرنے پر غور، اعلیٰ سطح کا وفد سعودی عرب، ایران اور دیگر خیلجی ممالک کا دورہ کرے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے یمن تنازع کے پر امن سیاسی حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔ حکومت اس ضمن میں ٹریک ٹو ڈپلومیسی شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔ پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آئندہ ہفتہ سعودی عرب، ایران اور دیگر خیلجی ممالک کا دورہ کرے گا۔ ترکی اور پاکستان اپنے سفارتی رابطوں سے ایران اور سعودی عرب کو قریب لانے کی کوشش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی سفیر جواد ظریف کے حالیہ دورہ اسلام آباد کے دوران، پاکستان کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ ایران اور یمن میں حوثی قبائل کی پیش قدمی روکنے میں کردار ادا کرے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے دفتر خارجہ حکام نے اس بات پر اتفاق کیا ہے۔