ف?س ب? ن? ’’چ??نگ‘‘ ?? ل?? و?ب سائ? متعارف ?راد?

357

سان فرانسسکو: جب آپ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے دوستوں کے ساتھ چیٹنگ میں مصروف ہوتے ہیں اس دوران لائکس کے نوٹیفکیشن سے آپ یقیناً اکتاہٹ کا شکار ہوتے ہوں گے لیکن فیس بک نے اب یہ مسئلہ بھی حل کردیا ہے جس کے لیے ایک ویب سائٹ متعارف کرائی گئی ہے جس میں صرف چیٹنگ کا ہی آپشن رکھا گیا ہے۔

فیس بک کی جانب سے متعارف کرائی گئی ویب سائٹ Messenger.com صرف چیٹنگ کے لیے بنائی گئی ہے جس میں آپ صرف چیٹنگ ہی کرسکتے ہیں اور اس دوران کسی قسم کے لائکس اور گیم انوی ٹیشن کے نوٹیفکیشن آپ کو تنگ نہیں کریں گے۔

اس ویب سائٹ سے لاگ آن ہونے کے لیے آپ کو کسی قسم کا نیا اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں آپ صرف اپنی فیس بک کی آئی ڈی کے ذریعے ہی اس پر لاگ ان ہوسکتے ہیں۔

فیس بک کے ترجمان کہنا ہے کہ اس ویب سائٹ کو اس لیے تیار کیا گیا ہے کہ آپ اپنی اسکرین پر کسی بھی نوٹی فکیشن کو دیکھے بغیر براہِ راست اور باآسانی چیٹ کرسکیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یاہو اور ایم ایس این کی جانب سے بھی اسی طرح کے میسینجر متعارف کرائے جاچکے ہیں۔