نیویارک : کیا کسی کھانے کی زیادہ قیمت اس کا ذائقہ زیادہ بہتر بنادیتی ہے ؟ سائنس کا تو ماننا ہے کہ ایسا ہی ہوتا ہے۔
جی ہاں یہ دلچسپ انکشاف ایک نئی امریکی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔
کارنیل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اگر کسی جگہ ایک برگر کی قیمت 10 ڈالر ہو اور اسی ذائقے اور معیار کا برگر دوسری جگہ 20 ڈالر کا ملے تو ہمیں مہنگا کھانا زیادہ مزے کا لگے گا۔
تحقیق کے بقول جب ہم کسی چیز کی زیادہ قیمت ادا کرتے ہیں تو نفسیاتی طور پر وہ ہمیں زیادہ مزے کا لگنے لگتا ہے جبکہ اگر وہی چیز کم قیمت میں مل جائے تو ہمیں کچھ زیادہ مزہ نہیں آتا۔
محققین اس بات کو جان کر حیران رہ گئے اور ان کا کہنا تھا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی چیز کی قیمت ہمارے منہ کا ذائقہ کس حد تک بدل سکتی ہے۔
اس تحقیق کے دوران درجنوں افراد پر تجربہ کیا گیا جس کے بعد یہ بات معلوم ہوئی کہ اگر ان افراد نے ایک چیز 4 ڈالر میں کھائی اور پھر وہی کھانا اسی معیار اور مقدار میں دوبارہ 8 ڈالر دیکر کھایا تو انہیں اس میں زیادہ مزہ آیا۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی ہوٹل یا ریسٹورنٹ اپنا عام کھانا مہنگا کردے تو وہ لوگوں کو زیادہ پسند آئے گا چاہے اس کے مقابلے میں بہترین چیز سستی ہی کیوں نہ ہو