اب موبائل فون ?? ب??ر? چارج ?ر?? صرف ا?? من? م??

301

واشنگٹن: موبائل فون کی بیٹری چارج کرنا اب انتہائی آسان ہوگیا ہے کیونکہ سائنسدانوں نے ایسی بیٹری تیار کرلی ہے جو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل ری چارج ہو جاتی ہے۔

امریکی ماہرین کی تیار کردہ یہ بیٹری خصوصی طور اسمارٹ فونز کے لیے ہے، ایلومینیم کی یہ بیٹری سستی،  اور دیرپا بھی ہے،موجودہ لیتھیم آئن بیٹری تقریباﹰ ایک ہزار سائیکلز کے بعد ختم ہو جاتی ہے جب کہ یہ نئی بیڑی 7 ہزار 500 سائیکلز کے بعد بھی کام کرتی رہتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس نئی ایجاد کے بعد موبائل فونز اور لیپ ٹاپ میں استعمال ہونے والی لیتھیم آئن بیٹریوں کی جگہ ایلومینیم آئن بیٹریاں لے سکتی ہیں۔