ماؤن? ا?ورس? س? ر?لو? سرنگ تعم?ر ?رن? ?ا ف?صل?

399

لندن: چین نے نیپال تک رسائی کے لیے دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ سے ریلوے سرنگ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے 2020 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

چینی حکام کے مطابق یہ منصوبہ نیپال کی درخواست پر شروع کیا جائے گا جس کے ذریعے عوام چنگ ہائی سے نیپال تک سفر کرسکیں گے جب کہ منصوبے کو 2020 تک پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہمالیہ کے ناہموار اور اونچے نیچے راستوں پر ریلوے ٹریک بچھانا ایک بڑا چیلنچ ہوگا جس پر ابتدائی اندازے کے مطابق 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین چلائی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس منصوبے سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور غربت ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

تجزیہ کاروں کی جانب سے دنیا کے بلند ترین پہاڑ پر اس عظیم منصوبے سے چین اور ہندوستان کے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کیونکہ ہندوستان ، نیپال پر اثرورسوخ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر2014 میں چینی وزیرِخارجہ نے کھٹمنڈو کا دورہ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس اہم راستے کو ہندوستان تک پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ وہاں کی مارکیٹ تک پہنچا جاسکے اور اس کے لیے بہت طویل سرنگیں قائم کرنا ہوں گی۔