س?لف? ن? غر?ب بچ? ?? زندگ? بدل د?

357

ریاض: دنیا بھر میں سیلفی کا شوق دیوانگی کی حد تک تک بڑھ چکا ہے اور اسی شوق میں بعض اوقات لوگوں کو مصیبتیں بھی برداشت کرنا پڑ جاتی ہیں لیکن سعودی عرب کے شہری کی سیلفی نے غریب بچی کے دن پھیر دیئے ہیں۔

عرب ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک شہری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک سیلفی پوسٹ کی جس میں نوجوان کے عقب میں کچرے کے ڈھیر سے مقامی فٹبال کلب الاتحاد کی جرسی میں ملبوس ایک بچی اپنی ضرورت کی چیزیں ڈھونڈ رہی تھی۔

سیلفی پوسٹ کرنے والے نوجوان پر شدید تنقید کی گئی، کچھ نے اسے غیر ذمہ داری قرار دیا تو کسی نے اسے بچی کی تضحیک گردانا۔ ایک جانب نوجوان پر تنقید کی جارہی تھی تو دوسری جانب یہ سیلفی بچی کے لئے خوشیوں کی نوید بھی بنی۔

سعودی جیپ ریلی کے فاتح یزید الراجھی نے تصویر میں نظر آنے والی بچی کے لئے 50ہزار سعودی ریال جب کہ الاتحاد فٹبال کلب کے ایک کویتی مداح نے 5 ہزار درہم دینے کا اعلان کیا، اس کے علاوہ ایک شخص نے زندگی بھر اس کے اخراجات برداشت کرنے کا بھی اعلان کیا۔ سیلفی لینے والے سعودی نوجوان نے بھی بچی سے معذرت کی اور اسے تحائف پیش کئے۔