ب?سا??? م?ل?،دو?زار س?? ?اتر? پا?ستان پ?نچ گئ?

510

واہگہ : بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے دو ہزار سکھ  یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے۔

سکھ یاتریوں کو لے کر خصوصی ٹرین واہگہ پہنچی تو متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ سکھ  یاتریوں کے لیڈر سردار سورن سنگھ نے کہا کہ انھیں پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور شاندار انتظامات پر وہ پاکستانی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ سکھ یاتری بیساکھی میلے کی تقریبات میں شرکت کے لئے حسن ابدال، ننکانہ صاحب جائیں گے۔