تربت م?? قتل ?ون?وال?مزدورو? ??ا?لخان? ?ا?? ج? خان م?? احتجاج

315

ڈیرہ غازی خان : ڈیرہ غازی خان میں سانحہ تربت کے خلاف پاکستان سرائیکی پارٹی اور مزدوروں کے اہل خانہ نے احتجاج کیا اور قومی شاہراہ بلاک کردی۔

سرائیکی پارٹی کے تحت ڈیرہ غازی خان میں گدائی چونگی پر سانحہ تربت کے خلاف مظاہرہ کيا گيا۔ مظاہرین نے افسوسناک واقعہ کے خلاف شدید نعرے لگائے اور ٹائر جلا کر بین الصوبائی شاہراہ بلاک کردی، مظاہرین نے سانحہ تربت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔