پا?ستان ?و?من ??حوال? س? مب?م موقف ?? ب?ار? ق?مت چ?انا پ? س?ت? ??، متحد? عرب امارات

334

دبئی: متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر انور محمود قرقاش نے کہا ہے کہ یمن جنگ کے حوالے سے مبہم موقف اپنانے پر پاکستان کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑسکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں شامل نہ ہونے کے حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ کی قرارداد غیر متوقع ہے۔ پاکستان کے لئے بہتر ہے کہ وہ خلیجی ریاستوں کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے واضح موقف اپنائے کیونکہ اسے مبہم موقف کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑسکتی ہے۔

انور قرقاش کا مزید کہنا تھا کہ خلیج عرب اس وقت انتہائی نازک دوراہے پر کھڑا  ہے۔ پاکستان اور ترکی کے مبہم مؤقف سے ثابت ہوتا ہے کہ لیبیا سے یمن تک کی سلامتی کی ذمہ داری صرف اور صرف عرب ممالک پر ہی عائد ہوتی ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے لئے ایران کی اہمیت خلیجی ممالک سے زیادہ ہے۔