عمران فاروق قتل ??س ?ا مر?ز? ملزم ?راچ? س? گرفتار ، وفاق? وز?رداخل?

243

وفاقی وزیر داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم کو کراچی سے گرفتار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو کل عدالت میں پیش کیا جائےگا ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخہ چوہدری نثار علی نے انکشاف کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم معظم علی خان کو عزیزآباد سے گرفتار کرلیا ہے اور اس کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا عمران فاروق قتل کیس جہاں پاکستان کے عزت نفس کا مسئلہ بنا ہوا تھا وہیں برطانوی پولیس اسکاٹ لینڈیارڈ کے لئے بھی کارکردگی پر سوالیہ نشان تھا ۔

چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا گرفتاری کا مقصد کسی کی جان لینا نہیں بلکہ ملزموں کو کٹہرے میں لانا ہے ۔ ان کا کہنا تھا جو ہمارے پر معلومات تھیں وہ ہم برطانوی حکومت سے شیئر کر رہے ہیں ۔ ہم اس معاملے پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کل یا پرسوں بنا دیں گے ۔