اذلان شا? ?ا??:ن?وز? ل?ن?،آس?ر?ل?ا ?و?را?ردوسر? بارچ?مپئن بن گ?ا

325

ملائیشیا میں کھیلے گئے سلطان اذلان شاہ ہاکی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نےآسٹریلیا کو شکست دیدی۔ میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹس پرہوا۔

کوالا لمپور میں کھیلے گئے فائنل میں کیویز نےآغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ اورمضبوط حریف پرپانچویں منٹ میں ہی برتری حاصل کرلی۔  پینلٹی کارنر پر ہیورڈ نے بال کو نیٹ میں پھینک دیا ۔  کھیل کے پچاسویں منٹ میں آسٹریلیا کے جمی ڈائر نے گول کرکے مقابلہ سے برابر کردیا۔

دوسرے ہاف میں بھی نیوزی لینڈ نےہیورڈ کی مدد سے کیویز کو دوبارہ دوایک کی سبقت دلادی ۔ دومنٹ کےوقفہ کے  بعد آسٹریلیا نے پھر مقابلہ برابرکردیا۔ مقررہ وقت تک مقابلہ دو،دو گول سے برابررہا۔ پینلٹی شوٹس پر نیوزی لینڈ نے تین اور آسٹریلیا نے ایک گول کیا۔  کیویز نے دوسری بار اذلان شاہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت نے جنوبی کوریا کو  ہرا کر برانز میڈل حا صل کیا۔