سعود? عرب ?? سلامت? ?ا ?ر حال م?? دفاع ?ر?? گ? ، وز?راعظم ?ا پال?س? ب?ان

242

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہمارا اہم اتحادی اور اسٹریٹیجک پارٹنر ہے ۔ یمن کی موجودہ صورتحال پر کسی صورت سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ۔

وزیراعظم نواز شریف نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد حکومتی پالیسی کا حصہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سلامتی کا ہر حال میں دفاع کریں گے ۔ یمن کی موجودہ صورتحال پر پاکستان سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ ان کا کہنا تھا ہم یمن کی قانونی حکومت کا حوثی باغیوں کے ذریعے تحتہ الٹنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔