?? ج? ر?نجرز ?ا بائ?وم??ر? سس?م اور س? س? ?? و? ??مرو? ?? لئ? نادرا ?و خط

300

ڈی جی رینجرز نے این اے 246 میں ضمنی انتخابات کے لئے بائیومیٹرک سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمروں کے لئے نادرا کو خط لکھ دیا ۔

کراچی: ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے این اے 246 میں ضمنی انتخابات کے موقع پر نادرا کو لکھے جانے والے خط میں بائیو میٹرک سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمروں کا مطالبہ کیا ہے ۔ ڈی جی رینجرز نے 55 حساس عمارتوں ، 213 پولنگ اسٹیشنز اور 769 پولنگ بوتھ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مانیٹرنگ میں خرچہ کم اور سہولت زیادہ ہوتی ہے ۔ ڈی جی رینجرز نے خط میں یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھ پر بائیو میٹرک سسٹم نصب کیا جائے ۔ یاد رہے کہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات 23 اپریل کو ہوں گے ۔ 769 پولنگ بوتھ میں سے 372 پولنگ بوتھ خواتین کے ہیں ۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمرے دو دن میں نصب کر دیئے جائیں ۔