روا? سال مارچ ?? آخر ت? پا? ب?ارت تجارت? خسار? 143 ?رو? روپ? ر??ار?

277

درآمدات میں اضافے اور برآمدات میں کمی کی وجہ سے رواں سال مارچ کے آخر تک پاک بھارت تجارتی خسارہ ایک سو تینتالیس کروڑ روپے رہا ۔

کراچی: ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان نے  بھارت کو رواں سال مارچ کے آخری پندرہ دنوں میں چوالیس کروڑ ساٹھ لاکھ مالیت کی مصنوعات برآمد (ایکسپورٹ ) کی جبکہ اسی عرصے کے دوران پاکستان نے ایک ارب اٹھاسی کروڑ روپے کی مالیت کی سبزیاں ، کپاس ، فیبرک اور دیگر مصنوعات درآمد (امپورٹ ) کیں ۔ جس کی وجہ سے رواں سال مارچ کے آخر تک پاک بھارت تجارتی خسارہ ایک ارب تینتالیس کروڑ روپے رہا ۔ جو گذشتہ مہینے کے پہلے پندرہ روز کے دوران ایک سو پندرہ کروڑ روپے تھا جس کی وجہ سے تجارتی خسارے میں 28 کروڑ روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔