ا?ن??گا ??س? : پ?ل? دن ?ا ???ل ، انگل?ن? ?? پانچ و??و? پر 341 رنز

238

انگلش ٹیم نے اینٹیگا ٹیسٹ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سو اکتالیس رنز بنا لیئے ۔

اینٹیگا : ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں ہونے والے اینٹیگا ٹیسٹ کے پہلے روز انگلش ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ وکٹوں پر 341 رنز اسکور بنا لیئے ۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ انگلینڈ کے ابتدائی تین کھلاڑی صرف 34 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ لمبے عرصے بعد ٹیم میں واپس آنے والے اوپننگ بیٹسمین جوناتھن ٹروٹ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان ایلسٹر کک گیارہ کے مجموعی اسکور اور گیری بیلنس دس رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے ۔ اس موقعے پر جوروٹ اور این بیل نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ایک سو ستتر جوڑے ۔ این بیل نے اپنے کیریئر کی 22 سنچری اسکور کی اور 143 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ جوروٹ اور بین اسٹوکس نے ایک سو تیس رنز کی شراکت قائم کی ۔ جوروٹ 83 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ اس طرح پہلے روز کے اختتام تک انگلش ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنا لیئے ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جیروم ٹیلر اور کیماروچ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔