?من م?? محصور 11 پا?ستان? ج?زان پ?نچ گئ? ، ترجمان دفتر خارج?

261

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن میں محصور 11 پاکستانیوں کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا ہے ۔

اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں محصور 11 پاکستانیوں کو پاک بحریہ کے جہاز کے ذریعے سعودی عرب کے ساحلی شہر جیزان پہنچا دیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی قونصلیٹ محصورین کو ہر قسم کی مدد باہم پہنچا رہے ہیں اور ان کی رہائش اور کھانے پینے کا خاص بندوبست کر رہا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کل پی آئی اے کا خصوصی طیارے محصورین کو سعودیہ سے لیکر پاکستان پہنچے گا ۔