نائن ز?رو س? ملن? وال? 53 ?ت??ار بغ?ر لائسنس ?? ??? ، ترجمان سند? ر?نجرز

263

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق خورشید بیگم میموریل ہال سے برآمد ہونے والے 124 ہتھیاروں میں 53 ہتھیاروں کے لائسنس غیر تصدیق شدہ ہیں ۔

کراچی : ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق 11 مارچ کو خورشید بیگم میموریل ہال پر چھاپے کے دوران 124 ہتھیار برآمد ہوئے تھے جن کی تصدیق کے لئے ایم کیو ایم سے لائسنس مانگے گئے تھے ۔ ترجمان کے مطابق متحدہ کی طرف سے فراہم کئے گئے 107 لائسنسز میں 71 کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 36 لائسنس غیر تصدیق شدہ ہیں اور 17 ہتھیاروں کے لائسنس فراہم ہی نہیں کئے گئے ۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق خورشید میموریل ہال سے چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے اسلحے میں ایل ایم جی ، ایس ایم جی ، ایم فور اور جی تھری رائفلز شامل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق نائن زیرو سے ملنے والے 53 ہتھیار بغیر لائسنس ہیں ۔