سات??و? ?? دعاؤ? س? واپس آ گ?ا ?و? ، پ?ر گ?ا پ?ر آ جاؤ? گا، الطاف حس?ن

279

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ساتھیوں کی دعاؤں قبول کیں اور میں واپس آ گیا پھر لے کر جائیں گے پھر واپس آ جاؤں گا ۔ کہتے ہیں دعاگو ہوں کہ عمران فاروق کے اصل قاتل گرفتار ہو جائیں ۔

ضمانت میں توسیع کے بعد کے ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا مجھے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی میری لندن پولیس سے درخواست ہے کہ وہ اپنی تحقیقات جلد مکمل کر لیں ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات پر مکمل یقین ہے۔ ان کا کہنا تھا ساتھی میری وجہ سے پریشان نہ ہوں آپ کی دعاؤں سے مجھے کچھ نہیں ہوگا ۔ جس طرح میں واپس آ گیا ہوں اسی طرح این اے 246 کی سیٹ بھی واپس آ جائے گی ۔

الطاف حسین کا کہنا تھا ساتھیوں کے کہنے پر لندن آیا تھا یہاں بھی مقدمات بنا دیئے گئے ۔ عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قائد ایم کیو ایم کا کہنا تھا اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ عمران فاروق کے اصل قاتل جلد گرفتار ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا میری رہائی پر بعض لوگوں کو خوشی ہوئی اور بعض لوگوں کو غم ۔

یمن کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا پاکستان کو سعودی عرب اور یمن کے معاملے پر ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ ہم سب کو مل کر سوچنا ہوگا کہ پاکستان کے حق میں کیا بہتر ہے ، پاکستان کو جنگ میں نہیں جھونکنا چاہیے ۔ پاکستان میں سب مسالک کو برابری کی سطح پر حقوق حاصل ہونے چاہئیں ۔