لندن: من? لان?رنگ ??س ، الطاف حس?ن ?? ضمانت م?? جولائ? ت? توس?ع

232

لندن پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں جولائی تک توسیع کردی ۔

لندن: منی لانڈرنگ کیس میں لندن پولیس نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت 9 جولائی تک منظور کر لی ۔ پولیس نے الطاف حسین سے ساڑھے پانچ گھنٹے تک تفتیش کی ۔ الطاف حسین آج ضمانت کی مدت ختم ہونے پر اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے سامنے پیش ہوئے تھے ۔ ضمانت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الطاف حسین کے وکلاء کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش پولیس کا رویہ انتہائی نرم تھا ، وکلاء کا کہنا تھا الطاف حسین کا پاسپورٹ مزید کچھ عرصہ پولیس کے پاس رہے گا ۔

ضمانت میں توسیع کے بعد بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ مجھے برطانوی قانون اور انصاف پر پورا یقین ہے ۔ اپنے بیان میں کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کارکنان قانونی عمل کے دوران پرامن رہیں ۔